۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ احمد حسین رضوی انتقال کرگئے

حوزہ/ مولانا احمد حسین رضوی فاضل دمشق تھے اور علوم دینی میں دسترس رکھتے تھے ، مرحوم جامع مسجد بوتراب عزیز آباد میں امام جمعہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے تھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں ممتاز عالمِ دین مولانا سید غلام حسنین رضوی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین احمد حسین رضوی قلیل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

مولانا احمد حسین رضوی فاضل دمشق تھے اور علوم دینی میں دسترس رکھتے تھے ، مرحوم جامع مسجد بوتراب عزیز آباد میں امام جمعہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے تھے ۔

مولانا احمد حسین رضوی کے والد بزرگوار سابق خطیب جمعہ ملیر مولانا سید غلام حسنین رضوی طویل علالت کے بعد دو ہفتے قبل ہی انتقال کرگئے تھے۔ مولانا احمد حسین نے اپنے والد بزرگوار کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ مولانا غلام حسنین کی وفات کو ابھی دوہفتے ہی گذرے تھے کہ ان کےخانوادے پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی اور آج مولانا احمد حسین بھی داعی اجل کولبیک کہہ گئے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں ادا کردی گئی جس میں خانوادہ مرحوم سمیت عزیز و اقارب ،علمائے کرام، ذاکرین عظام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دعا گو ہیں کہ رب العزت لواحقین کو اس دہرے صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے و انکی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور اہلبیت علیہم السّلام کی شفاعت کے ساتھ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔  آمین یا رب العالمین 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .